ہیلتھ نیوز(خصوصی آرٹیکل) مچھلی کھانا تقربیاً ہر کسی کو پسند ہوتا ہے اور اسے کھانے کے بعد آپ نے اکثر یہ سنا ہوگا کہ اس بعد دودھ بلکل بھی نوش نہ کریں کیونکہ اگر مچھلی کھانے کے بعد اوپر سے دودھ پیا جاتا ہے تو جلد پر سفید رنگ کے دھبے یعنی برص نامی مرض کا باعث بن سکتا ہے، دراصل اس مرض میں انسانی جلد کو قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگدار مادہ بنانا چھوڑ دیتے ہیں جسکی وجہ سے جلد پر سفید رنگ کے دھبے بن جاتے ہیں، لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ واقعی درست ہے کہ اگر مچھلی کھانے کے بعد اوپر سے دودھ پیا جائے تو جلد پر سفید رنگ کے دھبے بن جاتے ہیں ؟ اور طبی ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں ، آج ہم آپکو بتائینگے۔
تو اس کا جواب طبی سائنس نے یہ دیا ہے کہ ایسے کوئی شواہد موجود نہیں کہ مچھلی کھانے کے فوری بعد دودھ پی لینا یا دودھ سے بنی مصنوعات کا استعمال نقصان کا باعث بنتا ہے یا جلد پر سفید دھبے ابھر آتے ہیں۔اس حوالے سے طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مچھلی کے متعدد پکوانوں میں دہی کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ دہی دودھ سے ہی بنتا ہے، جس سے یہ خیال ویسے ہی غلط ثابت ہوجاتا ہے لیکن ان دونوں کا امتزاج بد ہضمی کا باعث بن سکتا جوکہ بہت کم افراد کے لیے یہ مسئلہ بنتا ہے۔
طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی فرد کسی قسم کی الرجی کا شکار ہو تو انہیں مچھلی اور دودھ کے امتزاج سے ضرور گریز کرنا چاہیے تاکہ کسی قسم کی الرجی کا نشانہ نہ بن سکیں لیکن مچھلی اور دودھ کے اکھٹے استعمال سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
Comments