بریسٹ کینسر: پاکستانی خواتین کے بارے میں حیران کن انکشاف

Articles

ہیلتھ نیوز (خصوصی آرٹیکل) اکتوبر کا مہینہ  صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں  بریسٹ کینسر یعنی چھاتی کے سرطان  کے خلاف  آگاہی بیدار کرنے کیلئے  منایا جاتا ہے  تاکہ خواتین کو  اس خطرناک  لیکن قابل علاج بیماری سے بچایا جائے لیکن ایسے میں ماہرین صحت کا   حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔

طبی ماہرین کے مطابق  پاکستانی خواتین  عموماً بریسٹ کینسر کی علامات ظاہر ہونے کے باجود بھی  ڈاکٹروں سے مشورہ یا رجوع نہیں کرتیں   جوکہ کافی تشویشناک ہے اور  یہ وجہ ہے کہ چھاتی کا کینسر خطرناک صورتحال اختیار کر جاتا ہے۔ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ  ہر سال پاکستان میں ہزاروں خواتین  چھاتی کی کینسر کی تشخیص سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بھی  زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں یہ وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی باقی دنیا کی طرح اکتوبر کے مہینے کو چھاتی کے سرطان  کے خلاف  آگاہی بیدار کرنے کیلئے  منایا جاتا ہے  ۔

طبی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ  کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں خواتین کو  ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مرض کی بر وقت تشخیص کو ممکن بنایا جاسکے۔ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ  تقریباً ہر دس میں سے 9 خواتین کو چھاتی کے مرض کی شکایت ہوتی ہے اس لئے فل فور اپنے ڈاکٹر رابطہ کریں  تاکہ  معالج کے مشورے پر عمل کرکے ابتدائی مرحلے میں ہی  خطرناک صورتحال کو قابو کیا جاسکے۔

ماہرین صحت کے مطابق ابتدائی شکایت کی صورت میں چھاتی کا کینسر قابل علاج ہے، اور بر وقت تشخیص و علاج مریض کو خطرناک صورت حال سے بہ آسانی نکالنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

 

Related Post From "Articles"

Comments