ہمارے ہاتھ پاؤں اکثر سُن کیوں‌ ہوجاتے ہیں؟

Articles

ہیلتھ نیوز(خصوصی آرٹیکل ) بچے ہوں یا بڑے سب کو شکایت ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی طریقے سے بیٹھے ہوئے تھے تو ان کا ہاتھ یا پاؤں سُن ہوگئے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے، ہاتھ اور پیروں کا سن ہونا کسی بڑی بیماری کا سبب بھی ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہاتھ پیر کے سن ہونے کو میڈیکل کی زبان میں ’نیوروپیتھی‘ کہتے ہیں، نیوروپیتھی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم کی نبض کو کنٹرول کررہا ہوتا  ہےاس میں مسئلہ ہے۔ علاوہ ازیں دنیا میں ہاتھ پیروں کے سن ہونے کی سب سے زیادہ وجہ شوگر ہے جو بچپن اور جوانی میں بھی ہوجاتی ہے لیکن آج کل نوجوان کو بھی یہ مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔

نوجوانوں میں ہاتھ پیروں کے سن ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان کا مسل ماسک یا پروٹین کم ہے اور اس کی نبض اور ہڈیاں پریشر سے دب جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہاتھ پیر سن ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر آپ آلتی پالتی مال کر بیٹھ جاتے ہیں تو جو خون کی روانی ہوتی ہے وہ پاؤں تک نہیں پہنچ پاتی اس وجہ سے بھی پیر سن ہوجاتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق  دیگر  وجوہات  میں ویسکلر مسائل بھی ہیں اور وجوہات میں کمپریشر نیوروپیتھی ہوتی ہے، اگر کسی پریشر کی وجہ سے آپ کی نبض پر کوئی دباؤ آجائے تو وہ دباؤ کو ہٹانا ضروری ہے اگر مستقل یہ دباؤ رہے گا تو نبض متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

 

Related Post From "Articles"

Comments