ہیلتھ نیوز(عرفان نیازی سے) مظفر آباد کے نوجوان نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکی کو بچا کر بہادری کی اعلی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے علاقے گڑھی ڈوپٹہ میں 18 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی لیکن وہاں موجود نوجوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دریا میں کودنے والی لڑکی کو بچا لیا۔اس واقعے کے حوالے سے نوجوان نعمان شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سب دوست دریا کے کنارے پر ہی کھڑے تھے جب لڑکی نے دریا میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ خودکشی کے ارادے سے آئی لڑکی کا ارادہ پہلے ہی بھانپ چکے تھے اس لئے ویڈیو بنائی اور لڑکی کو ایسا کرنے سے منع بھی کیا لیکن وہ دریا میں کود گئی۔بہادر نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی دریا سے نکالا تو اس نے بتایا کہ وہ گھریلو مسائل سے تنگ آکر خود کشی کرنا چاہتی تھی اور وہ حاملہ ہے۔
دوسری جانب مقامی پولیس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Comments