سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر

News

ہیلتھ نیوز(عرفان نیازی سے) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی گاڑی موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ سری نگر ہائی وے پر گزشتہ رات منگل 2 نومبر کو پیش آیا۔ حادثے میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے اہل خانہ تو محفوظ رہے تاہم 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے .

 

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد قانونی کارروائی نہیں چاہتے،فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے، جبکہ زخمیوں کے مکمل علاج معالجہ کی ذمہ داری بھی سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اپنے سر لے لی ہے ۔

Related Post From "News"

Comments