کاروں میں خوفناک تصادم،خواتین اور بچوں سمیت متعدد ہلاکتیں

News

ہیلتھ نیوز(عرفان نیازی سے)میانوالی کے نواحی علاقہ کلور شریف جناں وآلہ پل کے قریب سی پیک پر دو کاروں میں خوفناک تصادم۔

تفصیلات کے مطابق  میانوالی کے نواحی علاقہ کلور شریف جناں وآلہ پل کے قریب سی پیک پر دو کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 04افراد جانبحق جبکہ 08زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو کالا باغ منتقل کر دیا گیا جبکہ  زخمی ایک کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار ایک کار ڈی آئی خان سے میانوالی جبکہ  دوسری کار میانوالی سے ڈی آئی خان جا رہی تھی۔

جانبحق افراد میں ریاض، زنیر،عبدالحادی اور نسیمہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سمیرا،شگفتہ،شکیل،مدیحہ،عبدالحہاری،احتشام،امیر اور زرمینہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق  ریاض خان تری خیل، کمرشل کالج میانوالی کے پروفیسر ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں پروفیسر ریاض کی کزن  اور  دو بچے بھی  شامل ہیں۔جبکہ پروفیسر ریاض خان کی کار میں سوار انکی رشتہ دار دو خواتین، ایک مرد، بچہ بھی زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ون وے پر تیز رفتاری کے سبب پیش آ یا۔

Related Post From "News"

Comments