ہیلتھ نیوز(عرفان نیازی سے) اسپتالوں میں بریسٹ کینسر کےعلاج اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بریسٹ کینسر کیسز کا سوموٹو دل کے مریضوں کیلئے اسٹنٹس پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران لیا۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ کسی سرکاری اسپتال میں میموگرافی اور بریسٹ کینسر علاج کی سہولت نہیں،خواتین کی اکثریت نجی اسپتالوں سے مہنگا علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتی اوربریسٹ کینسر کی ابتدائی اسٹیج پر تشخیص کے لیے کوئی انتطامات نہیں ہے۔
عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ کینسر کے مرض میں صرف صاحب حیثیت خواتین ہی مہنگا علاج کروا پاتی ہیں جبکہ خواتین معاشرے کا 50 فیصد حصہ ہیں اور چھاتی کا کینسر خواتین کو بہت تیزی سے متاثر کررہا ہے۔
Comments