مبینہ طور پر نشے کی حالت میں معروف اینکر پرسن کا بیٹا گرفتار

News

ہیلتھ نیوز(عرفان نیازی سے) مبینہ طور پر نشے کی حالت میں اینکر پرسن جاوید چوہدری کا بیٹا گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق معروف   اینکر پرسن اور کالم نگار  جاوید چوہدری  کے بیٹے محمد فیض جاوید کو اسلام آباد  میں ماڈل کالج فار بوائز، سیکٹر F-11/3، راجہ مارکیٹ سے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں جاوید چوہدری کے بیٹے سمیت 4 افراد نشے میں دھت زبردستی داخل ہوئے، گارڈز سے بدتمیزی اور شور شرابا ہنگامہ آرائی بھی کی۔

دوسری جانب پولیس نے  معروف   اینکر پرسن اور کالم نگار  جاوید چوہدری  کے بیٹے محمد فیض جاوید سمیت 4 افراد کو  کالج پر حملہ کرنے ، بدتمیزی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گررفتا ر کرلیا اور واقعے کی ایف آر بھی درج کر دی گئی جسکے متن میں لکھا ہے   ملزمان  نے نشے کی حالت میں  کالج کے اسٹاف اور   طالبات کو مارنا  شروع کردیا اور ہراساں بھی کیا۔گررفتار ملزمان میں  جاوید چوہدری کے بیٹے محمد فیض جاوید  کے علاوہ علی فیضان مرزا، حارث امتیاز اور فضل خان شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں مزید لکھا ہے کہ یہ واقعہ 12 نومبر 2021 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:00 بجے پیش آیا، چار افراد نشے کی حالت گرے ٹویوٹا ویگو رجسٹریشن نمبر VE-ICT/016 پر کالج کے احاطے میں زبردستی داخل ہوئے اور ہنگامہ آرائی کی،ایف آئی آر کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسد فیض نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے ماڈل پولیس اسٹیشن شالیمارسیکٹر F-10/2، اسلام آباد میں درج کرائی تھی، ایف آئی آر میں ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

 

 

Related Post From "News"

Comments