مچھلی کا کانٹا گلے میں پھنس جائے تو کیا کرنا چاہئے؟

Articles

ہیلتھ نیوز(خصوصی آرٹیکل) سردیوں کی آمد آمد ہے اور ایسے میں پاکستان سمیت دنیا  بھر میں مچھلی کے  استعمال میں   زبر دست اضافہ دیکھنے  کو ملتا ہے اور ایسے میں  غلطی سے مچھلی کے کانٹوں کو نگل جانے کے واقعات بھی  سامنے آتے ہیں۔دراصل    مچھلی کی ہڈیوں کی شکل بلکل  کانٹوں جیسی ہوتی ہے  اور یہ اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ چباتے ہوئے  آسانی سے نظر انداز کر لیا جاتا ہے اور  گلے میں پھنسنے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

غلطی سے مچھلی کا  کانٹا   نگلنا اور اسکا گلے میں پھنس جانا بہت تکلیف دہ اور خوفزدہ تجربہ ہو سکتا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ایسے بہت سے عام طریقے موجود ہیں جن سے گلے میں پھنس جانے والے مچھلی کے کانٹے کو ہٹانا ممکن ہے۔

گلے میں کانٹا پھنسنے سے  کیسا احساس  ہوتا ہے؟

اگر کانٹا پھنس جائے تو  درج ذیل علامات  سامنے آتی ہیں جیسے  گلے میں چھبنے کا احساس ، شدید تکلیف، کھانسی، کچھ کھانے میں تکلیف  کا احساس  یا نگلتے ہوئے  خون آنا،گلے یا گردن کا نرم ہونا۔ویسے تو یہ مسلہ  کسی ایمرجنسی سے کم نہیں  لیکن معالج کے پاس جانے سے پہلے  نیچے دیئے گئے ٹوٹکوں کو آزما کر اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

زبر دستی کھانسی کرنا

زبردستی کھانسی کرنا   کا فی مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ  کانٹا اکثر  گلے کی پست میں ٹانسلز کے اردگرد اٹکتے ہیں  لہذا زبردستی چند مرتبہ کھانسنا انہیں اپنی جگہ سے ہلانے کے لیے کافی ثابت ہوسکتا ہے۔

کیلے کھانا

ایسے حالات میں کیلے کھانا آپکو تکلیف سے بچا سکتا ہے  لیکن طریقہ کار یہ ہے کہ کیلے کا ایک بڑا حصہ منہ میں کم از کم ایک منٹ تک رکھیں، جس سے لعاب دہن کی کچھ مقدار جمع ہوگی اور پھر اسے نگل لیں۔

ڈبل روٹی اور پانی کا استعمال

پہلے ڈبل روٹی کو پانی میں  تقریباً ایک منٹ تک ڈبو ئیں  اور ایک بڑا  نوالہ   نگل لیں  جسکی وجہ سے گلے میں پھنسے  کانٹے پر وزن بڑھے کا اور وہ نوالے کے ساتھ ہی معدے میں چلا جائے گا۔

سرکے کا استعمال

سرکہ چونکہ تیزابیت سے بھر پور ہوتا ہے  اس لئے یہ اسکا پینا  کا نٹے کو گلنے  میں  مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک کپ پانی میں کھانے کے 2 چمچ سرکے کو ملائیں یا ایک کھانے کا چمچ سرکہ براہ راست پی لیں جس سے  کانٹا نرم ہوجاتا ہے اور نگلنا آسان ہوجاتا ہے۔

زیتون کے تیل کا استعمال

زیتون کا تیل  چونکہ قدرتی چکناہٹ والی چیز ہے  لہذا کانٹا اٹکنے کی صورت میں 2 کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو نگلنے کا طریقہ آزمائیں۔

سوڈا

جب سوڈا  انسانی معدے میں داخل ہوتا ہے تو وہ گیسوں کا اخراج کرتا ہے، یہ گیسیں کانٹے کو ٹکڑے کرنے میں مدد کرتی ہیں اور اتنا دباؤ پیدا کرتی ہیں جو اسے اپنی جگہ سے ہٹانے کے لیے کافی ہوتا ہے لیکن اس حوالے سے سیب کا سرکہ زیادہ اچھا آپشن ہوتا ہے اور اگر استعمال شہد کے ساتھ کیا جائے تو  مزید بہتر ہوگا۔

بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے؟

کچھ نہ کریں کیونکہ اکثر لوگ ڈاکٹروں کے پاس اس یقین کے ساتھ جاتے ہیں کہ مچھلی کا ایک کانٹا گلے میں اٹک گیا ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔مچھلی کے کانٹے تیز دھار کے ہوتے ہیں اور گلے کی پشت پر خراشیں ڈال سکتے ہیں، کئی بار آپ کو خراش کا احساس ہوتا ہے جبکہ کانٹا معدے میں پہنچ چکا ہوتا ہے۔ مگر سونے سے قبل یہ  جان لیں کہ آپکا گلا  کلئیر ہو نا چاہئے   اور سانس لینے میں کسی دقت کا سامنا تو نہیں؟اور اگر ایسا ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر یا ہسپتال کا رخ کریں۔

ڈاکٹر کے پاس کب جانا چاہیئے؟

بعض اوقات گلے میں پھنسا کانٹا اپنی جگہ سے  ہٹتا ہی نہیں  تو ایسی صورت میں وقت ضائع کئے بغیر  معالج سے  رجوع کرنا چاہیئے، اور اگر یہ کانٹا  کہیں غذائی نالی میں پھنس جائے  تو پھر یہ حقیقی خطرہ ہوسکتا ہے جس سے مختلف پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

نوٹ: یہ تحریر معلومات عامہ  کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Related Post From "Articles"

Comments