خوشحال زندگی کا راز کونسے 3 چیزوں میں چھپا ہے؟

Articles

ہیلتھ نیوز(خصوصی آرٹیکل ) امریکی ماہرین صحت کے مطابق   خوشحال زندگی کا راز تین چیزوں میں پوشیدہ ہے  اور ہیں،تازہ پھل،سبزیاں اور ورزش۔

جی ہاں !یہ بات طبی جریدے جرنل آف ہیپی نیس اسٹیڈیز میں شائع ہونے والی کینٹ یونیورسٹی اور ریڈنگ یونیورسٹی کی اس مشترکہ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق  ماہرین صحت  کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا ورزش کے ساتھ امتزاج انسان کی خوشی کا احساس بڑھاتا ہے۔علاوہ ازیں اس تحقیق کے لیے طرز زندگی کے عناصر اور خوشی کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت ہوا کہ پھلوں،سبزیوں اور ورزش اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اس طرح کرنے سے انسان متعدد بیماریوں سے بھی بچ جاتا جن میں عارضہ قلب، شوگر، کولیسٹرول لیول، بلڈ پریشر اور کینسر جیسی مہلک و جان لیوا بیماریاں بھی شامل ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ ورزش کی عادت اپنانے سے انسان میں خوشی کا احساس بڑھتا ہے۔

Related Post From "Articles"

Comments