دانتوں میں کیڑا لگنے کی وجوہات اور اس کا علاج

Articles

ہیلتھ نیوز(خصوصی آرٹیکل)  آج کے مشینی دور میں لوگ مصروفیات کے باعث دانتوں کی صحت کو وہ اہمیت نہیں دیتے جو دراصل ان کی صحت کی خرابی  کا باعث بنتی ہے ۔۔۔ یوں چھوٹی چھوٹی بیماریاں جنہیں موسمی بیماریوں کا نام دے دیا جاتا ہے‘ منہ کی بروقت صفائی نہ کرنے کا ہی نتیجہ ہوتی ہیں۔ اس وقت بدقسمتی سے پاکستان کا تقریباً ہر تیسرا شخص دانتوں کی مختلف بیماریوں کا شکار ہے۔

دانت میں کیڑا لگنا جسے دانتوں کا گلنا یا کیریز بھی کہا جاتا ہے، عوامل کے ایک مرکب کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، یہ خاص طور پر تمام عمر کے لوگوں جس میں بچے، نوعمر اور بوڑھے بھی شامل ہیں ان میں عام ہے۔اگر دانت کے کیڑے کا بروقت علاج نہیں کیا جاتا ہے تو وہ بڑے ہوجاتے ہیں اور آپ کے دانتوں کی گہری پرتوں کو متاثر کرتے ہیں جس کے نتیجے میں دانت میں شدید درد، انفیکشن اور دانتوں کے ٹوٹنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

دراصل جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو اس کے چند چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہمارے دانتوں میں پھنس جاتے ہیں، جب دانتوں میں پھنسے ہوئے کھانے سے منہ میں موجود بیکٹیریا آملتے ہیں تو اس کی وجہ سے دانتوں میں “پلاک” جمنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ وجہ ہے کہ طبی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ رات کو سونے سے قبل دانتوں کو برش کرلیا جائے   اورصبح اٹھنے کے فوری بعد صرف کلی اور غرارے کرکے ناشتہ کرلیا جائے اور ناشتے کے بعد برش کیا جائے۔علاوہ ازیں  شوگر ایسی بیماری ہے جو دانتوں پر اثر انداز ہوتی ہے جس کے نتیجے میں دانتوں میں گیپ اور مسوڑھوں میں سوجن آجاتی ہے جو کسی طرح بھی ٹھیک نہیں۔

دانتوں میں کیڑا لگ جانے کی علامات

دانتوں میں کیڑا لگنے کی بے شمار علامات ہو سکتی ہیں جن پر اگر غور کیا جائے تو ہمیں فوراً معلوم ہو جائے گا کہ ہمارے دانت میں کیڑا لگ گیا ہے۔

دانتوں میں سوراخ ہونا

اگر آپ کو دانتوں کے درمیان یا داڑھ میں زبان پھیرنے سے سوراخ محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ٹھنڈا گرم لگنا

کھاتے یا پیتے دوران ٹھنڈا گرم محسوس ہونا دانتوں میں کیڑا لگنے کی عام سی علامت ہے۔ دانتوں کی اوپری سطح جیسے ہی متاثر ہوتی ہے ویسے ہی دانتوں میں ٹھنڈا گرم بھی محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

میٹھا کھاتے ہوئے الگ محسوس ہونا

اگر آپ کو میٹھا کھاتے ہوئے دانتوں پر کچھ الگ یا عجیب سا محسوس ہو تو سمجھ لیجیے کہ آپ کے دانت خراب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

دانتوں میں تکلیف

اگر آپ کے دانتوں میں تکلیف محسوس ہونا شروع ہو جائے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ کے دانت خراب ہونا شرع ہوگئے ہیں۔ دانتوں میں کیڑا لگنے کی یہ ایک علامت اور بھی ہے جسے ہم میں سے بہت سے لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔

دانتوں پر داغ نمودار ہونا

دانتوں پر آہستہ آہستہ سفید رنگ کے داغ نمودار ہونا دانت خراب ہونے کی علامت ہے، دانت جتنے خراب ہوتے جائیں گے اُتنا ہی دانت کا اپنا سفید رنگ ماند پڑنا شروع ہوتا جائے گا۔بہت سے لوگوں کے دانتوں پر سفید، ہلکے کالے یا کتھئی رنگ کے داغ آنا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ دانت میں کیڑا لگنے کی علامت کو ظاہر کرتے ہیں۔

 

Related Post From "Articles"

Comments