ہیلتھ نیوز(خصوصی آرٹیکل)سفر کرنا تقربیاً ہر کسی کو پسند ہو تا ہے مگر کچھ لوگ دوران سفر متلی سے بہت پریشان ہوتے ہیں جسکی وجہ سے وہ سفر سے کتراتے ہیں مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کچھ لوگوں کو آخر گاڑیوں میں سفر کے دوران الٹیاں کیوں آتی ہیں؟
در اصل سفر کے دوران دماغ کو جسم کے مختلف حصوں سے متضاد معلومات مل رہی ہوتی ہیں لیکن جب آپ پیدل چلتے ہیں تو آپ کی آنکھیں ٹانگیں اور بازو اور آپ کے کانوں کے اندر موجود بیلنسنگ کا نظام یہ سب مل کر دماغ کو یہ انفارمیشن دیتے ہیں کہ آپ چل رہے ہیں لیکن جب ہم ایئرکنڈیشنڈ بس یا کار میں بیٹھتے ہیں اور کار کا دروازہ بند کرتے ہیں تو کانوں پر ایک عجیب سا پریشر پڑتا ہے جسے کانوں کے اندر موجود(بیلینسنگ سسٹم) بیلنسنگ کا نظام دماغ کو یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ آپ حرکت میں ہیں۔ ليکن آپ کی آنکھيں بس ميں موجود ہر چيز کو ساکن ديکھتی ہيں۔ اور اس طرح کے متضاد سگنل سے دماغ غالباً کنفیوز ہو جاتا ہے
لیکن کچھ افراد کو چکر اور الٹیاں صرف اس وقت آتے ہیں جب آپ تیزی سے تبدیل ہوتے منظر پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر آپ گاڑی کے پردے بند رکھیں اور باہر کے منظر پر توجہ نہ دیں تو چکر آئیں گے اور نہ ہی الٹیاں۔اسکی وجہ یہ ہے آنکھوں کا پردۂ بصارت (ریٹینا) اور دماغ اتنی تیزی کے ساتھ امیجز کو پراسیس نہیں کر پاتے، اور جب آپ ذہن پر زور ڈالتے ہیں یعنی کہ اپنے دماغ کو زیادہ سے زیادہ لیول سے آگے لے جانے کی کوشش کرتے ہیں، تو دماغ اپنی صلاحیت سے آگے کام کرنے سے انکار کر دیتا ہے، اور اس صورت میں آپ کا سر چکرانے لگتا ہے اور آپ کو الٹی ہو جاتی ہے۔اس کے علاور پٹرول اور ڈيزل کی گاڑی میں اکسيجن کی کمی اور بو بھی الٹی اور چکر آنے کا سبب بن سکتی ہے لیکن یہ وجہ قدرے کم بتائی جاتی ہے۔
احتیاطی تدابیر
اگر وميٹنگ زيادہ ہو جائے تو جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اس سے بچنے کے لئے فوری زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ہے ایسا کرنے سے جسم میں سیال مادوں کا لیول درست رہے گا اور طبیعت بھی جلدی معمول پر آ جائے گی اگر ووميٹنگ کا عمل مسلسل جاری رہے تو تھوڑے سے پودینے کے پتے دھو کر چبائیے سے ووميٹنگ کی تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔اگر ووميٹنگ جراثیم اور بیکٹیریا کی وجہ سے ہوئی ہوگی تو فورا رک جائے گی ورنہ اس کی وجہ سے ہونے والی بے چینی اور جلن سے ضرور راحت ملے گی ۔
زیادہ ووميٹنگ ہونے سے جسم میں موجود ضروری غذائی اجزاء خارج ہو جاتے ہیں اور جسم میں سیال مادوں کا توازن بگڑ جاتا ہے اس کمی کو دور کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی نمک اور ایک بڑا چمچ چینی شامل کرکے پی لیں اس پانی کو پینے سے جسم میں سیال مادوں کا توازن ٹھیک ہوجائے گا اور الٹی بھی رک جائے گی۔
Comments