ہیلتھ نیوز(عرفان نیازی سے) وفاقی دارالحکومت میں غیرفعال میٹرواسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد،زیادتی کی تصدیق۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں میٹرو بس اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی،شالہ نامعلوم بچی زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق کسی نامعلوم شخص یا فرد نے زیادتی کے بعد بچی کو گلہ دبا کر قتل کیا۔
دوسری جانب پولیس نے میٹرواسٹیشن کے 2 گارڈ کو حراست میں لیکر تحقیقات کا دائر بڑھا دیا، گارڈز کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب کتوں کے بھونکنے پرمتعلقہ جگہ پہنچے تو نعش دیکھی،واش رومز کو تالے لگے ہوتے تھے تاہم جہاں سے نعش ملی وہاں تالہ نہیں لگاتے تھے۔
پمزاسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نعش کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، تاہم بچی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے، رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پرزخم اورخراشیں بھی پائی گئیں جبکہ موت دم گھٹنے سے ہوئی ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس ضیا باجوہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے ۔بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں امدادی ٹیموں نے بچی کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔ بچی کی عمر11 یا12 سال بتائی جا رہی ہے۔
Comments