شہریوں کو مضر صحت گوشت کھلانے کی بڑی کوشش ناکام

News

ہیلتھ نیوز(عرفان نیازی سے) لاہوریوں کو مضر صحت گوشت کھلانے کی ایک اور کوشش ناکام۔

تفصیلات کے مطابق موذی بیماریوں کا شکار اور مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والا سپلائر بھی پکڑا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نےعلی الصبح کاروائی کی جس میں  760 کلو ناقص گوشت برآمد کیا گیا۔میٹ سیفٹی ٹیموں کے موقع پر کیے گئے ٹیسٹوں میں گوشت کو انتہائی  مضر صحت پایا گیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیاں، سر کی سوزش، اندھے پن، منہ اور پروں کی بیماریوں کا شکار پائی گئیں۔انکا کہنا تھا کہ برآمد شدہ مردہ  اور بیمار مرغیوں کو ذبح کر کے پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کرنے کے لیے بھیجوا دیا گیا۔

عوام الناس سے گذارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی  رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ سست، بند آنکھوں یا نزلے کا شکار مرغی ہرگز مت خریدیں،مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔

پولٹری سپلائرز حضرات کو متنبہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سپلائر حضرات پولڑی فارم سے صرف صحت مند مرغی مارکیٹ میں سپلائی کریں۔بیمار، کمزور یا مردہ مرغی سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Post From "News"

Comments